27 فروری، 2023، 3:53 PM

ایران عراق کی سلامتی اور استحکام کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، آیت اللہ رئیسی

ایران عراق کی  سلامتی اور استحکام کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، آیت اللہ رئیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عراق کے وزیر دفاع ثابت محمد سعید رضا العباسی کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ عراق کی سرزمین اپنے پڑوسیوں کے خلاف سازشوں یا خطروں کی سرزمین نہیں ہونی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عراق کے وزیر دفاع ثابت محمد سعید رضا العباسی کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ عراق کی سرزمین اپنے پڑوسیوں کے خلاف سازشوں یا خطروں کی سرزمین نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس ملک کی اقتصادی اور فوجی تعمیر نو کے لیے عراقی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اس ملاقات میں ایران اور عراق کی سرحدوں کو دوستی اور تعاون کی سرحدیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی  سلامتی اور استحکام کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اس ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

اس ملاقات میں عراق کے وزیر دفاع ثابت محمد سعید رضا العباسی نے بھی بیرونی جارحیت اور ان کے آلہ کار داعش کے کارندوں کے خلاف عراقی قوم کے لئے ایران کی مکمل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بغداد موقع پرست عناصر کو دونوں ممالک کی سرزمین کیلئے خطرہ بننے اور سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے مشکل وقت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے عراقی حکومت اور قوم کیلئے ہمہ جہتی اور بے دریغ حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عراق کی تعمیر نو میں تہران کی حمایت کو جاری رکھنے کی درخواست کی۔

News ID 1914948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha